وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع مشہور اور دلکش سیاحتی مقام یوسمرگ سے ملحق بجہ پتھری کو فائرنگ مشق کے لئے فوج کی تحویل میں دینے کے خلاف نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کی جانب سے وزارت دفاع اور جموں وکشمیر حکومت کے نام نوٹسوں کی اجرائی اور وادی کے کسی بھی علاقے میں ’جنگل اراضی‘ کو فائرنگ مشق کے لئے فوج کی تحویل میں دینے کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے درمیان فوج یہ امید لگائی بیٹھی ہے کہ جموں وکشمیر میں فائرنگ رینجوں کے پٹوں کی
توسیع اور نئے فائرنگ رینجوں کی فراہمی کے حوالے سے ریاستی حکومت کی جانب سے فروری کے وسط تک کوئی مثبت جواب سامنے آئے گا۔
فوج کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں فیلڈ فائرنگ رینجوں کی کمی کی وجہ سے اس کی جنگی تیاریوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔
فوج نے امید ظاہر کی ہے کہ جموں وکشمیر حکومت فروری کے وسط تک فائرنگ رینجوں کے پٹوں کی تجدید کے حوالے سے مثبت جواب دے گی تاکہ معمول کی فائرنگ مشق بحال کردی جائے